مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) لنکا شائر کرکٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام انٹر فیتھ افطار ڈنر کا انعقاد امارات اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں کیا گیاجس میں گریٹر مانچسٹر کےمیئر اینڈی برنہم، لارڈ لیفٹیننٹ ڈیان ہاکنز ،کرکٹر ساقب احمد،انیل مسرت،رضوان خان،نوید ڈین،ڈپٹی لیڈر سٹی مانچسٹر کونسلر بیو کریک، کونسلر لطف الرحمن،ڈپٹی لیفٹیننٹ ڈاکٹر وقاص خان،ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار،میاں محمد جمیل ہارون کھٹانہ،برٹش ہیریٹیج سنٹر چیئرمین ناصر محمود چغتائی،سی ای او مقصود احمد،جمیلہ احمد ایم بی اے،نجمہ خالد ایم بی اے،کونسلر رب نواز اکبر،بلال غفور چوہدری،قیصرہ شیرازکے علاؤہ برٹش آرمی ،کرکٹرز،اسکول کے طلبہ ،مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر مانچسٹر ملٹی کلچرل سوسائٹی ہے جہاں تقریبآ دوسو سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں اور کمیونٹی کے مختلف بیک گراؤنڈ ہیں،ہر ایک کو مذہبی آزادیاں حاصل ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ لنکا شائر کرکٹ فائونڈیشن اور ینگ افطاری کا اہتمام امارات اولڈ ٹریفورڈ میں کیا گیا ہے،جہاں پر بتایا گیا ہے کہ مسلم کمیونٹی کسی طرح روزہ رکھتے ہیں اور افطار کرتے ہیں تاکہ دوسرے مذاہب والے افراد کی معلومات میں اضافہ ہو،انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایسے مشترکہ پروگرام کا انعقاد کیا جانا ضروری ہے بلکہ کمیونٹی کے مفاد میں بھی ہے، سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت نے کہا کہ برطانیہ و یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کو انسانیت اور عظمت اسلام کیلئے باہمی اتحاد، امن اور معاشرتی بہبود کیلئے کام کرنا چاہئے، نوجوان نسل کو حبیب کبریا حضرت محمدﷺ کے میثاق مدینہ کی روشنی میں ملٹی فیتھ معاشرہ میں زندگی بسر کرنے کی تربیت دی جانی چاہئے، اسلام تعلیمات انسانیت کی خدمت اور امن عالم پر زور دیتا ہے۔ افطار ڈنر کی تقریب میں گریٹر مانچسٹر لیفٹیننٹ ڈیان ہاکنز، لارڈلیفٹیننٹ لیڈر آف سٹی کونسل مانچسٹرکونسلر بیو کریگ،ڈپٹی لیفٹیننٹ ڈاکٹر وقاص خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں سوال جواب کی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ثنا ادم اور ڈاکٹر وقاص خان نے ادا کئے، افطار تقریب میں تلاوت قرآن مجید کی حافظ آدم نے سعادت حاصل کی۔