اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم سے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سرحدی اور داخلی سکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔ آرمی چیف نے پیشہ وارانہ امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے پاک فوج کی تیاری اور پیشہ وارانہ امور کو سراہا۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے ۔