لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک میں سیاسی و آئینی ڈیڈلاک کے تناظر میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے خود رابطہ کرکے شفاف قومی انتخابات کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،آج سے پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے رابطوں کا آغاز،صہیونی دہشت گردی کی مذمت ۔ منصورہ میں ان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کے اجلاس میں طے ہوا کہ آج (جمعرات) سے ہی پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔ امیر جماعت نے مسجد اقصیٰ میں صہیونی دہشت گردی، دوران نماز فلسطینیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری کی ظلم پر خاموشی پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔