• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب جانیوالے افغان شہری سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد

کراچی (خالد محبوب / افضل ندیم ڈوگر) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران فغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق افغان مسافر فلائٹ نمبر EK603سے سعودی عرب جا رہا تھا۔ سلطان غنی نامی مسافر کے افغان پاسپورٹ پر عمرے کا ویزہ لگا ہوا تھا۔دوران تفتیش افغان مسافر کے سامان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد کر لیا گیا۔جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب کا ورک ویزہ اور پروٹیکٹر اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی۔مسافر کے پاسپورٹ پر روانگی کی اسٹیمپ بھی لگی ہوئی تھی۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید