لاہور (این این آئی)تحریک انصاف نے وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خصوصی خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کے4اپریل کے اجلاس کے شرکاء ، ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات دی جائیں ۔