لاہور(ایجنسیاں/جنگ نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلا کر انتخابات کے التوا کیلئے سکیورٹی فورسز کو استعمال کرنا چاہتی ہے‘ ایسا کوئی بھی قدم مسلح افواج کو عدلیہ اور قوم کے خلاف براہ راست کھڑا کردے گا‘سپریم کورٹ فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کررہے ہیں‘ عوام عدلیہ کے تحفظ اور آئین کی سربلندی کیلیے سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار ہے جبکہ تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن نہیں کراتی تو تحریک کیلئے تیار ہیں، جتنا لڑنا پڑا لڑیں گے، حکومت کو کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سے بات کرے تاکہ جنرل الیکشن کی تاریخ طے کریں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں عمران خان کا کہناتھاکہ عدلیہ کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی اور ایک غیر آئینی بل پیش کیا گیا، یہ سب واضح کرتا ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگنے کیلئے کوئی بھی راستہ اختیار کرسکتی ہے۔