• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری ہماری ریڈ لائن، ایم کیو ایم، تحفظات دور کریں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم نے مردم شماری کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں خاص کر کراچی میں مردم شماری میں ایک بار پھر ناانصافی کی جارہی ہے، مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، جمعرات کو اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر سید امین الحق، رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف شامل تھے، ایم کیو ایم نے مردم شماری میں سندھ حکومت کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورجاری مردم شماری پربات چیت کی گئی، ایم کیو ایم نے وزیر اعظم سے مردم شماری میں خامیوں کی درستگی کی یقین دہانی پر عملدرآمد نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مردم شماری کے عمل میں خامیوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کو بتایا کہ مردم شماری میں پھر کراچی سے نا انصافی ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید