لندن(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ کی قرارداد کو درست قرار دے دیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلے کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اقلیتی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔