لاہور ( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے آٹے کی تقسیم کے دوران ہلاکتوں اور تقسیم کے طریقہ کار کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کہاسرعام قطار میں اشیائے خورونوش کی تقسیم عزت نفس مجروح کرنا ہے،تقسیم کے عمل کی تشہیر جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف، حکومتی کارکردگی کی اس انداز سے تشہر بے ا یمانی ،بددیانتی ہے،عدالت نے سبسڈی کی مد میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہا ہے کہ تقسیم کے عمل کو کسی خبر، میڈیا اور پریس پر جاری نہ کیاجائے ،عوامی رقم سے مستحقین کولائنوں میں کھڑا کرکے سبسڈی کی تقسیم انسانی وقار کے منافی ہے ۔