اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) جمعہ کی شام پاکستان میں چینی کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 11ہزار 8سو روپے فی سو کلو گرام ہو گئے ہیں جبکہ کم سے کم کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 11ہزار پانچ سو پچاس روپے فی سو کلوگرام ریکارڈ کئے گئے۔پنجاب اور سندھ چینی ایکس ملز ریٹ 117‘ کے پی میں 118روپے کلو ہو گئے جبکہ پشاور اور راولپنڈی اسلام آباد میں چینی کے نرخ 130روپے سے تجاوز کر گئے فروری میں 80روپے ایکس ملز والی چینی کے ریٹ میں7اپریل تک 37روپے کلو اضافہ ہو گئے جیو نیوز کے مطابق پشاور میں چینی ہول سیل مارکیٹ میں 121روپے کلو تک چلی گئی۔ ایک ہفتہ قبل ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 106روپے پشاور مارکیٹ میں تھی۔ جیو نیوز نے مزید بتایا کہ پشاور میں 24روپے کلو اضافے کے بعد دکانوں کی چینی کی فی کلو قیمت 130روپے کلو ہو گئی ہے۔