• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پر تنقید، واحد ذمہ داری چیف جسٹس کی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکرپرسن اور ماہر قانون منیب فاروق نے کہا ہے کہ اتنی تنقید اگر سپریم کورٹ پر ہورہی ہے تو اس کی واحد ذمہ داری چیف جسٹس کی ہے.

سینئر ماہر قانون حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ سیاستدان تو اپنا معاملہ پارلیمان میں حل نہیں کرسکتے تو عدالتوں میں لے آتے ہیں، عدالتوں کو کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بننا چاہیے.

سینئرصحافی تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ تفصیلی نوٹ ایک بہت بڑی چارج شیٹ ہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے بارے میں،ماہر قانون عبدالمعیزجعفری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا اپنا قانونی نظریہ ہے ۔

ماہر قانون صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی بینچ کی تشکیل کی جو پاور ہے وہ بھی شفاف اور منصفانہ ہونی چاہیے۔

سینئر اینکرپرسن اور ماہر قانون منیب فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ کے بعد خدانخواستہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا سپریم کورٹ میں بد دیانتی کا عنصر بھی شامل ہوچکا ہے؟جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ یہ پٹیشن چار تین سے مسترد ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید