کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے نے ہکا بکا کر دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکا میں خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے سربراہ ولیم برنز نے سعودی حکام سے بات چیت میں انہیں بتایا ہے کہ اچانک اس معاہدےکا سامنے آنا امریکا کیلئے باعث حیرانی ہے، یہ بات ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی۔
سعودی عرب کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر برنز نےسعودی حکام کے ساتھ اپنی جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ایران اور شام کے ساتھ نئی سفارت کاری کا آغاز کرکے ہمیں ہکا بکا کر دیا ہے۔
اگرچہ وائٹ ہاؤس نے سعودی ایران معاہدے کا خیرم مقدم کیا تھا لیکن ولیم برنز نے اس معاملے پر سعودی حکام کے ساتھ شکایتوں کا انبار لگا دیا ہے۔