لاہور (صابر شاہ) بھارتی سپریم کورٹ کے چارججوں نے بھی 2018ء میں اپنے چیف جسٹس پر تنقید کی۔ جنوری 2018ء میں بھارتی سپریم کورٹ کو پاکستان جیسے عدلیہ کے بحران کا سامنا رہا۔ اختلافات اس قدر سنگین ہوئے کہ کوئی ہم آہنگی اور یگانگت نہیں رہی۔ چار ججز تو چیف جسٹس کے خلاف کھلے عام بولے۔ چیف جسٹس دیپک مسرا جو 1990ء اور 1991ء میں چیف جسٹس رنگن ھاتھ مسرا کے بھتیجے ہیں۔ جن چارججوں جسٹسز جستی چیلا مشیور، رنجن گوگول، ایم بی لوکر اور کوریان جوزف نے پریس کانفرنس میں انصاف کی فراہمی کے نظام پرسنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف جسٹس مسرا نے ججوں کے لیے مقدمات مختص کرنے میں نا انصافی برتی۔ بھارت کی قانونی برادری اور عوام میں اس پر سوالات اٹھے۔