• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے چیف جسٹس اپنی مدت کے دوران الیکشن کرانا چاہتے ہیں، ن لیگ

لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑنے چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہیں ساز باز ہے اسلئے وہ مدت کے دوران انتخابات کرانا چاہتے ہیں ، پنجاب ہی کیوں آپکو خیبر پختوانخواہ نظر نہیں آیا ، آپ نے پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر کے ثابت کر دیا آپ تحریک انصاف کی بی ٹیم ہیں،اگر عدلیہ سے سہولت کاری بند نہیں ہوتی تو ہم اپنے لائحہ کا اعلان کریں گے ،کابینہ نے کون سا غلط کام کیا جو اس پر توہین عدالت لگ جائے۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قرارداد پارلیمنٹ نے پاس کی ہے ، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ،عدالت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتی،صدر نے بل پر جو تحفظات اٹھائے ہیںہم ان سے اتفاق نہیں کرتے ،اس بل کو منظوری کے لئے اگلے ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گااوراکثریت رائے سے منظور کرایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید