ملتان (سٹافرپورٹر) ریجنل ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ملتان ریجن ڈاکٹر اعجاز انجم کی سربراہی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے جائزہ میٹنگ،یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،میٹنگ میں ریجنلایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ، ایمرجنسی آفیسر ایڈمن انجینئر محمد بلال اور ایمرجنسی آفیسر آپریشنل محمد ارشد خان نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ 17اپریل سے 21اپریل تک ریسکیو 1122 ملتان ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے مجالس اور جلوس کے شرکاء کیلئے ایمرجنسی کور دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔