• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی قونصل جنرل کاسیاسی رہنمائوں ، تاجروں اور قبائلی عمائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر

کوئٹہ (اے پی پی)کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ پر سیاسی رہنمائوں، اراکین پارلیمنٹ، تاجروں اور قبائلی عمائدین کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا،دعوت افطار میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل، مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، انجمن تاجران کے حاجی یاسین مینگل، حضرت علی اچکزئی، رحیم اغا، سینئر قانون دان ریاض احمد ایڈووکیٹ، جمہوری وطن پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اللہ نور وطن دوست،جمعیت علماء اسلام کے نوابزادہ میر رئیس رئیسانی، چیمبر آف کامرس کے عبدالاحد آغا، جمعہ خان، ندیم کاسی، ولی نورزئی، حاجی رفو گل بڑیچ، امیر خان مندوخیل ایڈوکیٹ، نوابزادہ سخی رئیسانی، قاری اختر شاہ کھرل سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید