• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپسی کی درخواست، چیف جسٹس آج سماعت کرینگے

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال (آج) 10 اپریل پیرکو وفاقی حکومت کی کیوریٹو ریویو پٹیشن کو واپس لینے کی درخواست پر سماعت کریں گے، جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں متعلقہ حکام کو کیوریٹو نظرثانی درخواست کی پیروی نہ کرنے اور درخواست واپس لینے کو کہا تھا۔چیف جسٹس اپنے چیمبر میں کیوریٹیو ریو سے متعلق 12 درخواستوں پر سماعت کرینگے، ان میں حکومت کی جانب سے کیوریٹیو نظر ثانی پٹیشن کو واپس لینے کیلئے داخل کی گئی درخواست شامل ہیں۔23 جون 2022 کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ایک بیان دیا تھا جس میں کیوریٹو نظرثانی درخواست کو واپس لینے کا مشورہ دیا گیا تھا جو انکے پیشرو ڈاکٹر فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹوریو یو واپس لینے کیلئے سپر یم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ صدارتی ریفرنس خارج ہونے کیبعد پاکستان تحریک انصاف کے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹوریویو دائر کیا گیا تھا، اس حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اعتراف کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا ہماری حکومت کی غلطی تھی۔

اہم خبریں سے مزید