اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایسٹر پیار محبت اورباہمی احترام کے جذبے کا نام ہے،حکومت ملک میں تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے جان ومال کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دنیا بھر کی مسیحی برادری، خاص طور پر پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں اتحاد اور مذہب کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔