اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال کیانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت کے بارے میں غلط پراپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن عوام پی ٹی آئی دور میں کی جانے والی معاشی تباہی نہ بھولے کیونکہ ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب تحریک انصاف نے پہنچایا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ عمران خان نے چار سالوں میں ملکی معیشت کو کمزور کیا، گزشتہ حکومت نے دو کروڑ لوگوں کو غربت میں دھکیلا ہے۔