• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا چین کے معاملے پر امریکا کا ساتھ دینے سے انکار

کراچی (نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں نے امریکا کی تائیوان کے حوالے سے تصادم پر مبنی پالیسی سے فاصلہ اختیار کرتے ہوئے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ اسٹریٹجک خود مختاری حاصل کرتے ہوئے خود کو امریکا کے جھگڑوں میں پھنسانے سے بچائے۔

 فرانسیسی صدر ماضی میں بھی ایسے ہی بیانات دیتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے یوکرین کے معاملے پر امریکا کا ساتھ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ یورپ اسے خطرات کا شکار ہو سکتا ہے جو اس کے پیدا کردہ نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ ہم خود کو امریکا کا چیلہ سمجھتے ہیں۔

 یورپ والوں کو اس سوال کا جواب دینا چاہئے کہ کیا ہمیں تائیوان کے تنازع میں تیزی لانے کیلئے ساتھ دینا چاہئے؟ بالکل نہیں۔

 بدتر صورتحال یہ ہوگی کہ یورپ والے امریکا سے پوچھ کر حکمت عملی اختیار کریں اور اس پر چین کے رد عمل کا سامنا ہم کریں۔

انٹرویو سے قبل فرانسیسی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید