• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا سٹیٹ بینک خراب معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات کرے، صدر ملتان چیمبر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک ملکی خراب معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتری کے اقدامات کرے، امریکہ میں شرح سود اب 0.25 فیصد اضافہ کے بعد5فیصد ہوئی ہے جب کہ ملک میں21فیصد اور بینکوں کے چارجز میں اضافہ کے ساتھ بلند ترین شرح سود میں کاروبارکرنا ناممکن ہوگیا ہے، شرح سود میں اضافہ سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں کمی واقع ہوگی اور مقامی سطح پر کاروبار کرنے کیلئے سرمائے کی قلت پیدا ہوجائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ بنک شرح سود میں فوری کمی کرے کیونکہ خطہ میں پاکستان میں شرح سود سب سے زیادہ ہے۔
ملتان سے مزید