ریاض (این این آئی)سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تکنیکی وفد تہران بھیجے جانے کے بعد اب ایران نے بھی اپنا وفد سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے جمعہ تک سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔