ٹوکیو(عرفان صدیقی )، جاپان جاپانی کمپنی کی جاننب سے پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم قیمت پر روسی پیٹرول اور نائجریا سے ایل این جی فروخت کرنے کی پیشکش پر وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے نوٹس لے لیا ، وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہاگر پیشکش قانون کے مطابق اور پاکستان کے مفاد میں ہوئی تو جلد مثبت جواب دیں گے ، تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں قبل جاپانی کمپنی کی جانب سے اپنی آئرش شراکت دار کمپنی کے ساتھ پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم قیمت پر تیل و ایل این جی کی فروخت کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کے مطابق ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ کئی ہفتے قبل وزارت خارجہ کو اسلام اباد روانہ کرچکا ہے جہاں سے یہ رپورٹ وزارت خزانہ بھی بھیج دی گئی ہے تاہم وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اس حوالے سے روزنامہ جنگ سے گفتگو میں کہا ہے یہ ایک مثبت پیشکش ہے معاملے کو دیکھیں گے اگر تمام چیزیں عالمی قوانین کے مطابق ہوئیں اور پیشکش پاکستان کے مفاد میں ہوئی تو اس پیشکش کا پاکستان جلد مثبت جواب دے گا اس حوالے سے انھوں نے وزارت خارجہ کی رپورٹ اپنے دفتر میں طلب کر لی ہے جس پر جلد فیصلہ متوقعع ہے۔