• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی اصلاحات بل چیلنج، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ آفس نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کےخلاف درخواست پر اعتراض لگا دیا اور درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ عدالتی اصلاحات بل کے خلاف شہری منیر احمد نےاظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست دائر کی۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ حکومت بل کے ذریعےسپریم کورٹ کے اختیارات کم اور خود مختاری اور آزادی متاثر کرنا چاہتی ہے، آئین کے آرٹیکل 191 کےمطابق سپریم کورٹ کے رولز اینڈ پروسیجر بنے ہوئے ہیں،صدر مملکت نے بھی اس بل کو واپس کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگایاکہ بل ابھی قانون نہیں بنا، اس لئے اس پر آئینی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔
اہم خبریں سے مزید