کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میں آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے منعقدہ قومی آئینی کنونشن سے سابق صدر اورپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری کے خطاب کو مدبرانہ اور ملک کو درپیش بحرانوں کے حل کیلئے اہم روڈ میپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید مالی و سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ملک کی سیاسی قیادت کوسنجیدیگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس ملک کی بقاء آئین کے دفاع اور پارلیمنٹ کی بالا دستی ہے اور تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ کے فورم پر موجود ہے، سیاسی جماعتوں کو صدر زرداری کی اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرکے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا کیونکہ یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے ملکی بقاء و سلامتی کیلئے سیاست سے بالا تر ہوکر فیصلے لینا ہونگے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اٹھے گا اور ہم اسے اٹھائیں گے اس بات کو پر پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جب محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تو اس وقت بھی ملک شدید بحران کا شکار ہوا تھا ایسے میں آصف علی زراری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے اور ملک کو نئی راہ پر گامزن کر دیا، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آصف علی زرداری کے سیاسی تجربے اور تدبر سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔