اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان نے سیلاب متاثرین کے نام پر جمع کئے گئے اربوں روپے کے عطیات کے معاملے پر عوام سے دھوکا کیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرنے کی خاطر تین ٹیلی تھون کئے۔ پی ٹی آئی نے باقاعدہ طور پر دعویٰ کیا کہ ان ٹیلی تھون میں 15 ارب روپوں کے وعدے کئے گئے۔
عمران خان پاکستان کے اندر اور بیرون ملک کے شہریوں اور غیر ملکی آئی این جی او از سے عطیات وصول کرتے ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے اکاونٹس میں عطیات کی وصولی کے علاوہ امریکا میں پی ٹی آئی کے انصاف ریلیف فاونڈیشن، پاکستان کے اندر اور دیگر ممالک میں عمران خان اور پی ٹی آئی سے منسلک خیراتی اداروں نے بھی فنڈز کے چیک وصول کئے۔
پی ٹی آئی نے ان عطیات کی کسی بھی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی خواہ ان میں انصاف ریلیف فاونڈیشن، امریکا، پاکستان اور دیگر ممالک میں پی ٹی آئی سے منسلک آئی این جی او از، این جی اواوز اور دیگر ادارے شامل ہوں جنہوں نے ذاتی طور پر، الیکٹرانک، چیک یا پھر کسی دوسری صورت میں فنڈز حاصل کرنے کی کوئی معلومات نہیں۔
مذکورہ کسی بھی ایک فورم پر عطیات کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔ عمران خان کے چیریٹی اداروں کی جانب سے جمع کئے گئے عطیات کو پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کے اخراجات کیساتھ شامل نہیں کیا جاسکتا۔