پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی زور و شور سے جاری ہے اور حیا ت آباد سمیت پشاور بھر میں مستحقین کا مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ پشاور بھر میں یونین کونسلوں میں قائم ڈیلرز سنٹرز سے مستحقین کو مفت آٹا دیا جا رہا ہے جبکہ حیات آباد میں زرغونی مسجد کے پیچھے ڈینز فلیٹ کے سامنے میگا سیل پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں پربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مفت آٹا دیا جا رہا ہے۔حیات آباد سیل پوائنٹ پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیادپر مستحقین کومفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ حیات آباد آٹا سیل پوائنٹ میں میڈیکل ٹیم، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔