پشاور(جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما سید فیاض علی شاہ نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سید وقاص علی شاہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر محمد اویس خَان بھی موجود تھے فیاض علی شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئندہے کہ پشاورکے مسائل سے واقف شخص کوڈائریکٹرجنرل تعینات کیاگیا اورامیدہے کہ پشاورکے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل ہونگے،اس موقع پر سید فیاض علی شاہ نے ڈائریکٹرجنرل کوپشاورکے مسائل آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ لائٹس غیرفعال ہونے سے شہریوںکوشدیدمشکلات کاسامناہے اور جرائم پیشہ افرادتاریکی کافائدہ اٹھارہے ہیںجبکہ ر مضان المبارک کاآخری عشرہ شروع ہوتے ہی قبضہ مافیانے شہریوںکی مشکلات میںاضافہ کردیاہے،نوتعینات ڈائریکٹرجنرلسیدوقاص علی شاہ نے کہاکہ میئرزبیرعلی کی خصوصی دلچسپی کی بناء پرپیسکو کے ساتھ معاملات کومنطقی انجام تک پہنچایاگیاہے ،عنقریب شہرکی سٹریٹ لائٹس فعال ہوجائینگی،بازاروں میںتجاوزات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ عیدالفطرتک ریگولیشن برانچ کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے رات گئے تک ان کی ڈیوٹیاںلگائی گئی ہیںجوشہرمیںتجاوزات خاتمہ کویقینی بنائینگے