راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پیپلز پارٹی سٹی راولپنڈی کے ایک روز قبل برطرف کئے گئے آٹھ عہدیداروں کو مرکزی تنظیم نے بحال کردیا جبکہ سٹی تنظیم کی طرف سے نامزد کئے گے نئے عہدیداروں کو ہٹا دیا گیا۔پرانےبحال ہونے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کےسینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قدوس ،انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد علی منہاس ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سید حسن شیرازی، نائب صدور ملک ایوب ملک فہیم قیصر راجہ فرحان خالد ساجد قریشی، فنانس سیکرٹری چوہدری فرخ اسماعیل شامل ہیں۔جن نئے کو ہٹایا گیا ہے ان میں راجہ عامر کریم،اقبال خٹک،شاہ رخ خان،آصف اکبر، شہزاد بٹ،صدیق اعوان،خرم شہزاد،ملک حماد شامل ہیں۔مرکزی جنرل سیکرٹری سید نیر حسین بخاری نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔