• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا ہفتے کے روز ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کی اسٹیٹ بینک کو ہدایات پر جائزہ لیا جانا تھا جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے جانے کا امکان تھا۔
اہم خبریں سے مزید