• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی آبادی ایک کروڑ 50 لاکھ، حیدرآباد ایک کروڑ 10 لاکھ

کراچی ( این این آئی ) ملک میں جاری ساتویں مردم شماری میں5روز کی توسیع کے دوران کراچی کی آبادی میں 10لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 5دن کے دوران کراچی کی آبادی میں12لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔ ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے بتایا کہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے۔منور گھانگرو کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 9 لاکھ سے ایک کروڑ 12 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ کراچی ڈویڑن کی اب تک کی آبادی 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے بتایا کہ لاڑکانہ کی آبادی 74 لاکھ سے زائد جبکہ میرپور خاص کی آبادی 48 لاکھ سے زائد ہے، اسی طرح شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی57 لاکھ سے زائد اور سکھر ڈویڑن کی آبادی 60 لاکھ سے زائد ہے۔
اہم خبریں سے مزید