• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک پلس کی تیل پیداوار میں کٹوتی، لاگت بڑھی تو بھارت روسی خام تیل خریدنے کو تیار

ریاض (شاہدنعیم) اگراوپیک پلس کے تیل پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے سے لاگت میں اضافہ ہوتا ہے تو بھارت روس سے گروپ سات کی جانب سے عائد کردہ قیمت کی حد کے قریب یا اس سے زیادہ پرخام تیل خریدنے کی کوشش کرے گا۔ یہ بات بھارتی وزیرخزانہ نرملاسیتارمن نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ہے۔ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا بھارت روسی تیل کی60 ڈالر فی بیرل کی حد سے زیادہ پردرآمدجاری رکھے گا تو انھوں نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں کہا:’’ہاں، کیونکہ بہ صورت دیگرمیں اس سے کہیں زیادہ قیمت ادا کروں گی جو میں برداشت کر سکتی ہوں۔ہماری بڑی آبادی ہے۔
اہم خبریں سے مزید