• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب ہو یا قدرتی آفت، خدمت کے جذبے سے سرشار فلاحی ادارے سرگرم

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سیلاب ہو یا قدرتی آفت، خدمت کے جذبے سے سرشار فلاحی ادارے ملک بھر میں سرگرم ، فلاحی اداروں نے روزگار کی فراہمی، متاثرین کی امداد ، صحت کی سہولیات اور یتیموں کی کفالت کا بیڑہ اٹھالیا، اخوت فاونڈیشن، خبیب فاؤنڈیشن، الخدمت، ایدھی اور بیت السلام اور انڈس اسپتال کے ذمہ داران نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات کو اجاگر کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دین کا جو نچوڑ سمجھا ہوں وہ یہی ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کے قابل ہوسکیں ۔آج کا جرگہ منفرد جرگہ ہے اس میں آج وہ لوگ میرے ساتھ شریک ہیں ان کی وجہ سے ان کے ساتھیوں کی وجہ سے یہ ملک قائم ہے سلامت ہے اور اس ملک میں کچھ نہ کچھ برکتیں آرہی ہیں۔آج کے جرگہ میں جو میرے شرکا ہیں ان کے نقش قدم پر چلیں تو یہ ملک جنت بن سکتا ہے۔ سربراہ اخوت فاؤنڈیشن، ڈاکٹر امجدثاقب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخوت ایک فلسفہ بھی ہے اخوت ایک ادارہ بھی ہے۔ادارہ کی حیثیت سے ہم اس عظیم الشان فلسفے پر عمل پیرا ہیں جو نبی پاک ﷺ نے ساڑھے 14 سال قبل پیش کیا کہ انصار میں سے ایک شخص مہاجرین میں ایک شخص دوست بن جائیں تو خوبصورت معاشرہ بن سکتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ آج کے عہد میں بھی جو خوشحال ہیں انصار کا کردار ادا کریں اور جو خوشحال نہیں ہیں مہاجرین ان کو سمجھا جائے۔یہ اگر دو طبقے مل جائیں تو خوبصورت سماج اور معاشرہ بنا سکتے ہیں۔ یہ تصور ہے ہم اس تصور کو پھیلانا چاہتے ہیں ہر شخص اس اس تصور پر عمل کرے تو پاکستان ایک جنت نظیر ملک بن سکتا ہے۔ہم یہ کرتے ہیں کہ جو شخص کاروبار کرنا چاہتا ہے چاہے اسے بغیر سود کے قرضے دیئے جائیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھے اور بھیک نہ لے۔ہم پچاس لاکھ سے زائدخاندانوں کو قرضے پیش کرچکے ہیں200 ارب کے قریب رقم ہے۔جو بچے پڑھنا چاہتے ہیں ان کے پاس وسائل نہیں تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان کو پڑھائیں ۔ہم نے کام شروع کیا ہے کہ ایک لاکھ ایسے نوجوانوں کو تربیت دیں جو آئی ٹی میں پہلے سے کچھ شدبد رکھتے ہیں ان کو ٹریننگ دے دیں۔یہ ایک لاکھ ملازمین نہ بنیں بلکہ آئی ٹی کی کمپنیاں بن جائیں۔آج جو ہم چار بلین ڈالر پر کھڑے ہیں ہماری جو فارن ایکسچینج خدمات کی فروخت سے حاصل ہوگی وہ100 ارب سے بھی بڑھ جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید