• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا اپنے خلائی اسٹیشن پر 100فیصد آکسیجن بنانے کا دعویٰ

ابیجنگ(نیوز ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے ہی خلائی اسٹیشن پر عملے کے لیے ضروری آکسیجن کی 100فیصد مقدار بنانے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس طرح زمین سے ہر سال 6 ٹن کے برابر آکسیجن منگوانے کی ضرورت ختم ہوچکی ہے فی الحال اس اسٹیشن پر شینزو 15 کا عملہ موجود ہے اور اپنی ضرورت کی تمام تر آکسیجن خود ہی بنارہا ہے۔ ہاربن شہر میں چینی خلائی تنظیم کے ترجمان نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خلائی جہاز کے چھ اہم یونٹ اپنی ضرورت کی 100فیصد آکسیجن تیار کررہے ہیں اس کے علاوہ پانی کی 95فیصد ضروریات بھی ری سائیکل کی جارہی ہیں۔چینی خلائی ادارے کے ماحولیاتی کنٹرول اور انجینیئرنگ آفس کے سربراہ بیان چیانگ نے کہا ہے کہ ان کے بنائے ہوئے نظام کے چھ ذیلی نظام ہیں جو ایک جانب تو کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر خارج کررہے ہیں، پانی بنارہے ہیں اور کئی ٹن آکسیجن بنارہے ہیں۔ اس سہولت سے خطیر رقم کی بچت ہورہی ہے اور اس سے نئی ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جارہی ہے چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے ٹیان گونگ خلائی اسٹیشن پر نئے مداروی ماڈیول روانہ کرے گا۔
یورپ سے سے مزید