• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بڑے معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو ہے، آئی ایم ایف کی شرط پوری ہونے کے باوجود فارن ریزروز محدود تھے سعودی عرب نے مزید 2 ارب ڈالر دے دیئے ہیں، یواے ای نے بھی ایک ارب ڈالر دیئے ہیں، آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کر دی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب مفتی عبدالشکور کی وفات پر رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ان سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب ہم 2018 میں منتخب ہو کر آئے تو بطور اپوزیشن ان سے کبھی کبھی ملاقات ہوتی تھی مگر جب وہ کابینہ میں آئے تو ان کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

اہم خبریں سے مزید