اسلام آباد( نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں لیگی اراکین کی کم تعداد میں شرکت پر وزیراعظم برہم ، قراردادکے دوران 15ارکان غیرحاضر، بیشتر نے افطار کا وقت قریب ہونے،بعض نے نماز کاعذرپیش کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں لیگی ارکان کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ سیا سی صورتحال کے پیش نظر ایوان میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔