پشاور (جنگ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر دیرعثمان علی نے تحصیلدار احمد سلطان کے ہمراہ دیر شہر اور لرجم کے مختلف بازاروں میں چینی کے تمام بڑے ڈیلروں کی دکانوں میں کھاد اور چینی کے ذخیرے کا معائنہ کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمد کاشف جان نے واڑی کے مختلف مارکیٹوں میں کھاد اور چینی کی ذخیرہ اندوزی تحصیلدار براول فضل کریم نے براول بازار میں اور اسسٹنٹ کمشنر شرینگل حفیظ اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے مختلف بازاروں میں کھاد اور چینی کے ذخیرہ اندوزی کا معائنہ کیا۔جن ڈیلروں نے اپنے ریکارڈ کو ایس او پیز کے مطابق مرتب نہیں کیا تھا ان پر بھاری جرمانے عائد کردیے گئے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر دیر بالا عثمان علی نے تحصیلدار لرجم احمد سلطان اور ٹریفک انچارج کے ہمراہ لرجم بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے ناقص صفائی،کم وزن اور ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی شیشے لگانے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور حکومتی ایس او پیز پر ھر صورت عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی اور دو فریقین کے مابین تنازعہ آراضی احسن طریقے سے حل کرنے کی احکامات جاری کیے۔اسسٹنٹ کمشنر شرینگل حفیظ اللہ نے ایس ڈی پی او اور ٹریڈ یونین کے ساتھ عید الفطر کے موقع پر سب ڈویژن شرینگل میں ٹریفک نظام برقرار رکھنے اور سیکورٹی پلان کے حوالے سے مشاورت کی،علاقہ پاتراک میں مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی،عوامی شکایت پر شاٹ کس ڈوگدرہ میں مالک آراضی نے سڑک کے اوپر پتھر گراکر سڑک ٹریفک کیلئے بند کرنے کی کوشش کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ان کو سختی سے خبردار کیا اور سڑک پر کھڑی نگرانی کیلئے پولیس کو ٹاسک سونپ دیا۔ اس کے علاوہ تحصیل واڑی میں پاکستان سیٹزن پورٹل پر شکایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کا نوٹس،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بخت جہان نے عوامی شکایت پر حسب الحکم ڈپٹی کمشنر عمرالء سڑک کا معائنہ کیا اور تجاوز کنندگان کو غیر قانونی تجاوزات از خود ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔