لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ،احتساب عدالت اور محکمہ پولیس میں جاری کارروائیوں پر حکم امتناع،طیبہ گل اور فریقین سےتحریر ی جواب طلب کرلیا گیا۔چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےسابق چئیرمین نیب جاوید اقبال اور 20 افسران کیخلاف جاری کارروائی روکنے کی درخواست پراحتساب عدالت اور محکمہ پولیس میں جاری کارروائیوں پر حکم امتناعی جاری کیا،عدالت نے طیبہ گل اور فریقین سےتحریر ی جواب طلب کرلیا