• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی مشکلات کے باوجود 50 ارب کا صوابدیدی فنڈ مختص

اسلام آباد (مہتاب حیدر)حکومت نے انتہائی مالی مشکلات کے باوجود منتازع دیر پا تر قیاتی مقاصد کے حصول کے پروگرام (ایس اے پی )50ارب روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے ۔ جو حکمراں اتحاد ی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو فراہم کی جائے گی ۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بد ھ کو یہاں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران رقم70ارب سے بڑھا کر 90ارب روپے کردی گئی ہے ۔ تا کہ ان کی سیا سی حمایت بر قرار اور وہ حکومت سے جڑے رہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے90ارب روپے کے فنڈزکا بینہ ڈویژن نے مختص کئے جو وزارت منصوبہ بندی کے ذریعہ فراہم کئے گئے ہیں ۔ ان میں وفاقی سطح پر 37وزارتوں اور ڈویژنوں میں چند کا استثنا ء ہے رواں ماہ 14اپریل تک 49ارب 85کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے جا چکے ۔اور مختلف اسکیموں پر خرچ کئے جا چکے ۔ جس کا تناسب 55فیصد بنتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید