کراچی( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“لاکھوں شہریوں کا زبردست جوش وخروش، مثالی نظم و ضبط خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت ٗ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ترانے ونظمیںشاہراہ فیصل لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ کے کتبوں و ماتھے پر بندھی پٹیوں،فلسطین کے جھنڈو ں مخصوص رومالوں کی بہار کا منظرتھا۔ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا بہت بڑی تعداد میں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء جن میں مرد وخواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے،شرکاء نے امریکی و یہودی سازشوں وگٹھ جوڑ کیخلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدو جہد سے بھرپور اظہار ِ یکجہتی کیااور امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی کرنے والے دیگر مغربی ممالک کی شدید مذمت کی ٭ نرسری بس اسٹاپ سے تاحد نگاہ شرکاء کے سر ہی سرنظر آرہے تھے۔ ٭لاکھوں شرکاء نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ ٭فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ،خاتم النبیا ؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ،مردہ باد مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔