اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق احتجاج کے دوران شرپسندوں سے اسلحہ، آتشی مواد و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتا وقتا جھڑپیں بھی جاری رہیں۔