• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی تپتی گرمی کا تخلیقی حل، رات کو سمندر اور ساحل روشن

دبئی (اے ایف پی) دبئی کی تپتی گرمی کا تخلیقی حل رات کو سمندر اور ساحل روشن کرنے کی صورت میں سامنے آیا ہے جو انتہائی مشہور ہورہا ہے 800میٹر طویل ساحلوں پر بلند و بالا فلڈ لائٹس لگادی گئیں اور نائٹ ویژن دوربینوں کے ساتھ لائف گارڈز ہر وقت موجود رہتے ہیں ، شارک کے حملوں سے بچاؤ کیلئے نیٹ بھی نصب ہیں جبکہ لوگوں کی کسی قسم کی پریشانی کاپتہ لگانے کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس سے لیس کیمرہ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے ، پاکستانیوں اور بھارتیوں سمیت تارکیں وطن کی بڑی تعداد ’نائٹ بیچ ‘ سے محظوظ ہوتی ہے اور دبئی حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 10لاکھ سے زائد افراد نے دبئی کے نائٹ بیچ کا دورہ کیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق دبئی میں دن کو شدید گرمی پڑتی ہے اور راتوں کو فلڈ لٹ میں ساحل سمندر آباد ہوجاتے ہیں ۔دن میں درجہ حرارت اس قدر زیاد ہوتا ہے کہ ساحل سمندر تک ویران ہوتے ہیں اس کا یہ حل نکالا گیا ہے کہ رات کو ساحل پر برقی قمقموں سے ساحل کو منور کردیا جاتا ہے تاکہ لوگ لطف اٹھا سکیں۔ لائف گارڈز بھی رات میں دیکھنے والی عینکوں کے ساتھ چاق و چوبند ہوتے ہیں۔ یہ طریقہ دبئی میں خاصا مقبول ہے یہاں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے گرم ترین موسم کے باعث راتوں کو سیر و تفریح کا رجحان زور پکڑتا جارہا ہے ۔ حکام کے مطابق گذشتہ سال سے 10لاکھ افراد نے راتوں کو ساحل سمندر پر نظارے کئے ۔
اہم خبریں سے مزید