اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر گئے صدر مملکت نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا صدر مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کے لیے فاتحہ خوانی، بلندی درجات کی دعا کی لیفٹیننٹ کرنل محمد علی گزشتہ دن شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے صدر مملکت نے قوم کی جانب سے لیفٹنٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا صدر مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہا پوری قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔