کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ ، چیئرمین آفاق احمد نے تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد میں عوام اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کا آمنے سامنے ہونا اور جنگ جیسی کیفیت پیدا ہونے پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناانصافی پر یا اپنے مطالبات منوانے کیلئے پر امن احتجاج پر سیاسی جماعت بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے،جس سے نا انکار کیا جاسکتا ہے اور اس حق سے کسی شہری کو محروم کیا جاسکتا ہے،لیکن پاکستان کے ہر شہری اور سیاسی جماعتوں کیلئے ملکی مفاد مقدم ہونا چاہیے، آفاق احمد نے عمران خان صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی مفاد میں تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج موخر کرنے کا اعلان کریں اور احتجاج ضروری ہے تو اجلاس کے بعد دوبارہ احتجاج کی کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے اسلام سے اپنے اپنے علاقوں میں واپس جانے کا کہیں،۔آفا ق احمد نے کہا کہ ماضی میں بھی اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے چین کے سربراہ کا دروہ منسوخ ہوچکا ہے، اب اگر احتجاج کی وجہ سے اپیمن وامان خراب ہوا اور غیر یقینی پیدا ہوئی تو عالمی رہنماوں کی پاکستان آمدمیں مشکلات پید ا ہوسکتی ہیں اور ایسی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر بھارت جیسا ملک اگر پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا مقام تبدیل کرنے کی سازش کرے اور کرکٹ کی طرح ہمیں اسطرح کے اجلاس بھی اپنے ملک سے باہر کرنے پڑیں تو ملک کی رسوائی ہوگی۔