• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی عبدالسلام کو کامیاب کرائے، چوہدری پرویز اختر

کوونٹری (وقار ملک)برطانیہ میں آئندہ مئی میں ہونے والے جنرل کونسلرز کے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ہیں کونٹری سٹی میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے برٹش پاکستانی عبدالسلام گزشتہ 16سال سے بحیثیت کونسلر منتخب ہوتے رہے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں سٹی کونسل کا ڈپٹی لیڈر منتخب کیا گیا۔ کونٹری سٹی کونسل کے کونسلر اور کیبینٹ ممبر چوہدری پرویز اختر نے کہا کہ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کو ڈپٹی وزیراعظم بھی کہا جاتا ہے جس کے پاس انتظامی اختیارات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسلر عبدلسلام نے عرصہ 23سال سے فولزل وارڈ سے پاکستان کی خدمت کی رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر اپنا قد بڑھایا۔ کمیونٹی کے مسائل اجاگر کئے۔ اسلام و دین کی ترویج کےُلیے خدمات سرانجام دیں ڈیتھ کمیٹی بنا کر لوگوں کے پیاروں کی میت کو بروقت دفنانے اور پاکستان بھجوانے کے اقدامات کئے۔ پرویز اختر نے کہا کہ عبدالسلام جیسی شخصیات کمیونٹی کے لیے باعث افتخار اور خدا کا تحفہ ہوتی ہیں جنھوں نے ہمیشہ کمیونٹی کے لیے کام کیا ہو کونٹری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مساجد کے بورڈ اور ڈائریکشن بورڈ جگہ جگہ آویزاں کروانے کے انتظامات کئے جو ایک اہم پیش رفت ہے چوہدری پرویز اختر نے کہا کہ 4مئی کو عوام کا امتحان ہے کہ وہ لیبر پارٹی کے امیدوار عبدالسلام کو کتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کرتے ہیں جنھوں نے ہر مشکل وقت میں کمیونٹی کی نبض پر ہاتھ رکھا اور ہاؤس ئولڈ اخراجات میں بھی کونسل اور گورنمنٹ سے رابطہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ ایسی شخصیات کی کامیابی دراصل ملک و قوم کی ہی کامیابی ہو گی۔
یورپ سے سے مزید