اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کو تھریٹس کا جائزہ لے کر اس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے،عمران خان کو عید تعطیلات کے دوران ہراساں نہ کرنے کا حکم،ہائیکورٹ کا وفاق، پولیس اورFIAکو نوٹس جاری کردئے گئے، تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے فیصلے مناسب مگر محسوس ہوتا ہے کہ صرف کاغذوں کی حد تک ہیں۔ گزشتہ روز چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری تحریری حکم نامہ کے مطابق عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو بطور سابق وزیراعظم سیکورٹی فراہم کی جائے جس کے وہ حقدار ہیں۔ اسلام آباد آنے پر عمران خان کو سیکورٹی نہیں دی جاتی۔