لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم اور نگراں وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر کو مراسلہ لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ عید کے موقع پر پولیس کی جانب سے زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے۔