• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پوچھتی ہے قیدیوں کی حالت زار پر کتنے ازخود نوٹس ہوئے؟ وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت، عدلیہ اور وکلاء کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوموں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں، جیلوں میں قیدیوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، قوم مجھ سے سوال پوچھتی ہے کہ عدالتوں نے قیدیوں کی بدترین حالت زار سے متعلق کتنے ازخود نوٹس لئے؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم اجتماعی دانشمندی اور متحد ہو کر ملک کو ان مسائل سے نکال سکتے ہیں، ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کیلئے اٹھنا ہو گا، اس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےعید کے روز کوٹ لکھپت جیل کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم کی پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان، چاروں گورنر،وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلی فون کیا ملکی صورتحال پر بات چیت کی اور عید کی مبارکباد دی۔کوٹ لکھپت جیل کے دورہ کے میںوزیراعظم نے مرد و خواتین قیدیوں سے ملاقات کی، انکے مسائل سنے اور ان کے موقع پر حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے۔

اہم خبریں سے مزید