• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی گفتگو کے بعد نظام عدل پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے، معاون خصوصی وزیراعظم

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے ملک کی سیاسی صورتحال کو ہموار کرنے کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے میں قبل از وقت انتخابات کے نتائج دوسرے صوبوں کے انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوں گے،خواتین کی گفتگو کے بعد نظام عدل پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے،کیسز کچھ دامادوں اور سسرالیوں کے گرد گھوم رہے ہیں، نظام عدل میں مزید بگاڑ نہ پیدا کیا جائے،کسی جج کا ذاتی مفاد ہو یا رشتہ داروں کا تعلق تو وہ کیس نہیں سن سکتا، انصاف کرنیوالوں نے آرٹیکل3 کو نہیں پڑھا، وہ اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ملک کے اس اعلیٰ ادارہ حقوق کو سلب نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کا مقصد قانون سازی کرناہے۔

اہم خبریں سے مزید