• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت باغ میں کوڑا ٹرانسفر سٹیشن کی بدبو سے زندگی اجیرن

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) لیاقت باغ میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کوڑا ٹرانسفر سٹیشن کی بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ۔گوالمنڈی،آریہ محلہ،کالج روڈ،نیا محلہ،کمیٹی چوک اور اردگرد کے علاقوں کے مکینوں کا ٹرانسفر اسٹیشن سے اٹھنے والی بدبو کے باعث سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے بھی لیاقت باغ کے تاریخی مقام کے قریب کوڑا ڈمپنگ سائیٹ ختم کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے لیکن اس پر آج تک عملدرآمد نہیں کرایا جاسکاجبکہ نالہ لئی کے کنارے پر کوڑے کے ڈمپنگ پوائنٹ سےمیونسپل کارپوریشن اور آرڈی اے، واسا جیسے سرکاری عوامی دفاتر بھی اس بدبو کی لپیٹ میں ہیں لیکن کوئی اس کا نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق کوڑا ٹرانسفر اسٹیشن کے خلاف شکایت پر محکمہ ماحولیات پنجاب نے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ماحولیاتی آڈرجاری کیا ہوا ہے۔کیونکہ لیاقت باغ کے تاریخی مقام کے قریب کوڑا ٹرانسفر اسٹیشن قائم کرنے کیلئے ماحولیاتی این او سی نہیں لیا گیاتھا۔شہر بھر کی یونین کونسلوں سے کوڑا کرکٹ لاکر لیاقت باغ کے قریب جمع کیا جاتا ہے جس کو بعد میں ڈمپنگ سائیٹ لوسر منتقل کیا جاتا ہے۔ٹرانسفر اسٹیشن کے باعث بدبو کے ساتھ ساتھ مکھیاں،مچھراور چوہوں کی بہتات ہے۔ سٹیزن ایکشن کمیٹی راولپنڈی کے چیئر مین ملک ظہیر اعوان نے کہا کہ لیاقت باغ کے عقب میں ماڈل سستا بازار بنایا گیا تھا۔جس پر تین کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم خرچ کی گئی ۔بعد میں بازار کو ختم کرکے جگہ میٹرو منصوبہ کیلئے کنٹریکٹر کودیدی گئی۔جس کوساتھ ساتھ چلڈرن اینڈ لیڈیز پارک بھی دیدیا گیا۔اور شہر کے عوام اس بنیادی سہولت سے محروم کردئیے گے۔بعد میں ماڈل سستا بازار اور پارک کی جگہ پر فلتھ ڈپو بنایا گیا ہے۔جو شہر بھر میں بیماریاں پھیلانے کا زریعہ بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعفن بدبو سے اندرون شہر کالج رو ڈ لیاقت رو ڈ آریہ محلہ و گردونواح کی آبادی کے رہائشی مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلیان راولپنڈی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ لیاقت باغ سے متصل لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کو آر ڈبلیو ایم سی سے واگزار کروایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید